پھر کسی شخص کی یاد آئی ہے
Poet: بی ایس جین جوہر By: مصدق رفیق, Karachiپھر کسی شخص کی یاد آئی ہے
پھر کوئی چوٹ ابھر آئی ہے
پھر وہ ساون کی گھٹا چھائی ہے
پھر مری جان پہ بن آئی ہے
مصلحت اور کہیں لائی ہے
دل کسی اور کا شیدائی ہے
اب نہ رونے کی قسم کھائی ہے
آنکھ بھر آئے تو رسوائی ہے
ایک ہنگامۂ دیدار کے بعد
پھر وہی غم وہی تنہائی ہے
More Sad Poetry






