پھر اسی جھیل کے کنارے پر
Poet: Naeem Hashir Qaisrani By: Naeem Hashir Qaisrani, Taunsa Sharif / Multanپھر اسی جھیل کے کنارے پر
میں بہاروں میں لوٹ آؤں گا
اپنا وعدہ بھی یاد ہے مجھ کو
ہاں میں تتلی پکڑ کے لاوں گا
تو نےشیشےپہ رنگ بکھراے
اب میں دنیا کو کیا دکھاؤں گا
آپ آئے ہیں لوٹ جایں گے
میں بھی آیاہوں لوٹ جاؤں گا
میرادعوی ہے شہر بھر سے میں
خود چھپوںگا تمھیں چھپاؤں گا
آج آنکھوں کے سامنے مت آ
ورنہ آنکھوں میں ڈوب جاؤں گا
More Love / Romantic Poetry






