ٹوٹا ستارہ دیکھ کر
Poet: Mohammed Masood By: Mohammed Masood, Meadows nottingham ukٹوٹا ستارہ دیکھ کر
اسے ہم یاد آہیں گے
کسی سے ساتھ جب چھوٹا
اسے ہم یاد آہیں گے
اب تو اڑ رہا ہے وہ نہی چاہت کے پر لے کر
اس کا پر کبھی ٹوٹا
اسے ہم یاد آہیں گے
اسے جس پر یقین ہے آج تو ایمان کی حد تک
وہی نکلا جو کل جھوٹا
اسے ہم یاد آہیں گے
اس کے اشک پلکوں سے چونے گا کون پھر جانے
کسی سے وہ کبھی روٹھا
اسے ہم یاد آہیں گے
محبت کے سفر میں ہر کوئی مخلص نہیں ملتا
کسی راہزن نے جب لوٹا
اسے ہم یاد آہیں گے
More Sad Poetry






