وہ جو لطفُ کرم پہ آہ کریں
Poet: azharm By: Azhar, Dohaوہ جو لطفُ کرم پہ آہ کریں
ہم بھی پاگل انہی کی چاہ کریں
دوست اب زخم کیوں نہیں دیتے
رنج پائیں، تو اُن کی واہ کریں
چھوڑ دیں ڈور کچھ نصیبوں پر
فیصلے خود بھی گاہ گاہ کریں
اُس کی رحمت پہ شک نہیں کوئی
اپنے اعمال پر نگاہ کریں
لوٹنا باغباں کو جب ٹہرا
گلُ گلزار کیوں تباہ کریں
لوگ اظہر کے ہوں تمنائی
آب شامل غبار راہ کریں
More Love / Romantic Poetry






