میری ایک شام سے ملاقات ہوئی
Poet: حسیب بن اقبال By: حسیب بن اقبال, Karachiمیری ایک شام سے ملاقات ہوئی 
 پھر اُس شام نہ رات ہوئی
 اور بیٹھے بیٹھے صرف تمھاری ہی بات ہوئی
 
 وقت گزرتا رہا کچھ اس طرح
 جیسے ابھی ابھی تو شروعات ہوئی
 
 میں تنہائی میں رہنے کا عادی تو ہوں
 اب مزید تیری جُدائی مجھ سے برداشت نہ ہوئی
 
 تم کس قدر عزیز تھے میرے لیئے 
 کیا یہ بات جاننے کی تیری خواہش نہ ہوئی
 
 اندھیری رات اور یہ خاموشی 
 میرے قلم سے یہ بات برداشت نہ ہوئی
 
 میں یو تو چُپ نہیں جاناں
 میری محبت سے جو ملاقات ہوئی
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 