Add Poetry

میرا آ ج تیرا کل بن سکتا ہے

Poet: Uroosa NAZ By: Uroosa Naz, karachi

میرا آ ج تیرا کل بن سکتا ہے
یہ برا وقت ہے کبھی بھی بدل سکتا ہے

جو خدا تیرا ہے وہ میرا بھی ہے۔۔۔
جو تجھے ملا وہ مجھے بھی مل سکتا ہے۔۔۔

کٹھن راستے خود ہی بتا دیتے ہیں۔۔۔
کہ اُن راستوں پہ ساتھ کون چل سکتا ہے

جانے والوں کو روکنا عادت نہیں ہے ہماری
جو جب چاہیں زندگی سے نکل سکتا ہے۔۔۔

جو نہیں ملا۔..تو نہ ملے شکوہ نہیں ہے
دل اب بچہ نہیں رہا بہل سکتا ہے۔۔

طوفان کے ڈر سے کیااپنا آشیاں چھوڑ دیں
طوفان ہی تو ہے ٹل سکتا ہے۔۔

تھکنا نہیں ہے دستک دیتے رہنا ہے
وہ درِ خدا ہے کبھی بھی کُھل سکتا ہے

Rate it:
Views: 416
25 Aug, 2021
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets