چاہتا ہے مجھ کو مگر کچھ کہتا نہیں
وہ خواب بن کرمیرے آنکھوں میں رہتا نہیں
ساتھ رہتا ہے ہر قدم پر ہر سفر میں
مگر شاید وہ ہمسفر میرا نہیں
میری اداسی کو ایک پل میں چرا لیتا ہے
پھر بھی اس کی آنکھوں میں میرا چہرہ نہیں
چاہت تھی کہ مل جائے ساتھ ہمارا نام
پر اس کے نصیب میں لکھا نام میرا نہیں
میری ذات کو سمجھ کر بھی انجان رہتا ہے
ہماری محبت کا رشتہ شاید گہرا نہیں