متفرق اشعار

Poet: By: Uzma Ahmad, Lahore

کوئی اچھی سی سزا دو مجھے
چلو ایسا کرو بھلا دو مجھے

تم سے بچھڑوں تو موت آ جائے
دل کی گہرائی سے دعا دو مجھے

ہر وقت میری کھوج میں رہتی ہے تیری یاد
تو نے میرے وجود کی تنہائی بھی چھین لی

میرے چہرے میں کسی اور کا چہرہ تو نہیں
جانے وہ کس کی رعایت سے مجھے دیکھتا ہے

بلا کی افراتفری ہے ہماری ذات میں لیکن
ہمیں اس بے دھیانی میں بھی تیرے دھیان رہتے ہیں

Rate it:
Views: 1683
14 Jun, 2010