Add Poetry

لاکھ چاہا مگر بھلا نہ سکا

Poet: عتیق مہدی By: عتیق مہدی, Bhakkar

لاکھ چاہا، مگر بھلا نہ سکا
اس کو اپنا بھی میں بنا نہ سکا

میری نظروں سے دور جا کے بھی
میرے دل سے مگر وہ جا نہ سکا

اس کو لگتا ہے خوش ہوں بعد اس کے
بعد اس کے میں مسکرا نہ سکا

خوب واقف تھا میری حالت سے
میرے زخموں کی کر دوا نہ سکا

ایک مدت سے دور ہے لیکن
دور جا کے بھی دور جا نہ سکا

تھی میسر نہ ہم کو تنہائی
حالِ دل یار کو سنا نہ سکا

آرزووں کا ترجماں تھا وہ
ان لبوں پر جو حرف آ نہ سکا

اپنی قسمت میں رونا لکھا تھا
لاکھ چاہا میں مسکرا نہ سکا

کہنے کو بھول چکا ہوں تم کو
دل سے تم کو مگر بھلا نہ سکا

میں تو اب تک تمہارا اپنا ہوں
تم کو اپنا مگر بنا نہ سکا

دنیا ،عقبیٰ بھی وار کے تجھ پر
پیار تیرا میں پھر بھی پا نہ سکا
 

Rate it:
Views: 296
07 Nov, 2022
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets