سمجھ سکو تو محبت میں اعتراف کے بعد
Poet: کاظم حسین کاظم By: محمد رضوان, Multanسمجھ سکو تو محبت میں اعتراف کے بعد
میں منکشف نہ ہوا ایک انکشاف کے بعد
مری دعا ہے کہ مجبوریوں کا کچھ نہ رہے
وہ شخص روتا رہا مجھ سے اختلاف کےبعد
جو بے رخی تھی ضرورت کا اعتراف بھی تھی
مرے وجود کو اوڑھا گیا لحاف کے بعد
کہیں پہ حبس نے سورج بجھا دیا کاظم
کوئی چراغ سے سورج ہوا طواف کے بعد
More Sad Poetry






