ستاروں کی گنتی ہے ہم جانتے ہیں
Poet: عظیم By: عظیم, Daduستاروں کی گنتی ہے ہم جانتے ہیں
ابھی رات باقی ہے ہم جانتے ہیں
یہ شہرت مجازی ہے ہم جانتے ہیں
کہ ہے بھی نہیں بھی ہے ہم جانتے ہیں
بہت ساری اچھی سی خوش فہمیوں کی
جو قیمت ادا کی ہے ہم جانتے ہیں
گلستاں نظارے درخت اک محرم
جو دل پہ گزرتی ہے ہم جانتے ہیں
یہ زلف خیال خطا ہے نہ کھولو
یہ کھل کر جو کرتی ہے ہم جانتے ہیں
یہ ذات خدا ہے یہ دکھتی ہے دیکھو
مگر کس نے دیکھی ہے ہم جانتے ہیں
بیک وقت ضبط و ہوس کر کے عامرؔ
طبیعت جو بگڑی ہے ہم جانتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






