زندگی سے سوال کیا کیجیے
Poet: ارسہ مبین By: ارسہ مبین, Faislabad, Pakistanزندگی سے سوال کیا کیجیے
حُسن کو پُر ملال کیا کیجیے
عشق میں جان تک تو دے دی ہے
اِس سے بڑھ کر کمال کیا کیجیے
اُس کی آواز سن لی نغمہ گر
اب یہ سازِ غزال کیا کیجیے؟
دل مسلتا ہے پھول کہہ کر جو
اُس کی جانب خیال کیا کیجیے
آنسوؤں کو سجا کے پلکوں پر
جب وہ چلتا ہے چال کیا کیجیے
حسن ہے سر تا پا مگر اے دوست
حسن کو ہے زوال کیا کیجیے
ایسے جلتا ہے تو جلے ارسہؔ
دل کی اتنی سنبھال کیا کیجیے؟
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad