دل اپنا بہلتا ہے اب جھوٹے بہانے سے

Poet: مظہرؔ اِقبال گوندَل By: MAZHAR IQBAL GONDAL, Karachi

دل اپنا بہلتا ہے اب جھوٹے بہانے سے
ڈرتا ہے بہت اب تو یہ سنگِ زمانے سے

ہم نے تو چھپائے ہیں سب زخم جگر اپنے
کیا فائدہ اب ان کو دنیا سے چھپانے سے

حالات کی تپش نے اب ہم کو جلایا ہے
بچتا ہے بھلا کوئی اس آگ جلانے سے

تنگ آ کے محبت میں اب ہم نے یہی سوچا
شکوے ہیں بہت اپنے بے درد زمانے سے

رزقِ حلال کی خاطر دن رات جو پھرتے ہیں
عزت ہی تو ملتی ہے یہ رزق کمانے سے

مظہر یہاں تیروں کے ہم بن گئے ہیں مرکز
بچتا ہے بھلا کوئی اس تیز نشانے سے

Rate it:
Views: 3
15 Jan, 2026
More Love / Romantic Poetry