Add Poetry

خوشی کا ایک لمحہ چاہئے تھا

Poet: عامر عطا By: مصدق رفیق, Karachi

خوشی کا ایک لمحہ چاہئے تھا
گھڑی بھر ساتھ تیرا چاہئے تھا

ملا تھا میں مہینوں بعد تم سے
تمہیں سینے سے لگنا چاہئے تھا

میں دنیا گھومنے بے کار نکلا
تری آنکھوں کو تکنا چاہئے تھا

ہمیشہ ہم نے کی تیری تمنا
ہمیں کب تیرے جیسا چاہئے تھا

تجھے سونپا تھا اپنا آپ میں نے
تو پھر محفوظ رکھنا چاہئے تھا

اسے احوال بتلانا ہے اپنا
کوئی زخمی پرندہ چاہئے تھا

تمہارے عشق نے مارا ہے جس کو
مجھے وہ شخص زندہ چاہئے تھا

دغا کر کے بھی کتنے مطمئن ہو
تمہیں تو ڈوب مرنا چاہئے تھا

اسے بخشا گیا پھر ہجر جس کو
جوانی میں بڑھاپا چاہئے تھا

سبھی اچھے ہوں کب چاہا تھا میں نے
مجھے اک دوست اچھا چاہئے تھا

پھنسے ہیں اب وہی مشکل ڈگر میں
جنہیں آسان رستہ چاہئے تھا

کوئی بیوہ کے دکھ کو کیا سمجھتا
سبھوں کو گھر میں حصہ چاہئے تھا

میں سمجھا وہ مری خاطر کھڑی ہے
مگر اس کو تو رکشا چاہئے تھا
 

Rate it:
Views: 47
04 Apr, 2025
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets