جس نے دیکھے مری دولت کے اجالے دیکھے

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Karachi

جس نے دیکھے مری دولت کے اجالے دیکھے
کب کسی نے ہیں مرے پاؤں کے چھالے دیکھے

میری خوشیوں میں سبھی اے تھے ہونے کو شریک
ہے کوئی؟ ائے جو اب درد کے نالے دیکھے

آج بے رنگ سا پھرتا ہے زمانے میں وہی
رنگ جس نے تھے محبت کے نرالے دیکھے

اُس نے پھر موت کی آنکھوں سے ملا لیں آنکھیں
بھوک میں جس نے بھی سانسوں کے نوالے دیکھے

آج دولت ہے تو آتے ہیں سلامی دینے
وقت گردش میں انہیں ہونٹوں پہ تالے دیکھے

آج سورج نے کیا وار تو میں نے وشمہ
اپنے پاؤں میں یہاں برف کے گالے دیکھے

Rate it:
Views: 649
08 Dec, 2021