تنہائی
Poet: Zia Ullah Zia By: Raja Zia ullah Zia, Islamabadان کے چہرے پہ اداسی چھائی ہوئی ہے
جب سے محفل میں اپنی پذیرائی ہوئی ہے
ایک شخس کیا روٹھا ہے جھاں میں
لگتا ہے ناراض ساری خدائی ہوئی ہے
میت پہ وہ یوں شکوہ کناں تھے
میری موت سے ان کی بہت رسوائی ہوئی ہے
خیال میں بھی اسکے اب اپنا گزر نہیں ہوتا
فقط زمانے کے لیے اس نے بات بنائی ہوئی ہے
اہل تماشا سے پوچھ رہا ہے وہ ضیا سبب
آگ جس نے خود میرے گھر کو لگائی ہوئی ہے
More Sad Poetry







