بس یہی تیرا کمال تھا

Poet: Ibn.e.Raza By: ibn.e.raza, Islamabad

میرے لب اک ہی سوال تھا
تیرے دل میں کیسا ملال تھا
تیرے حال سے میرا حال تھا
ورنہ میں تو محو ِزوال تھا
بس دل میں اک ہی خیال تھا
کہ وہ ہجر تھا یا وصال تھا
وہ جو تیرا حسن و جمال تھا
وہ خود آپ اپنی مثال تھا
میں جو وقتِ رخصت نہال تھا
وہ تیرے ہجر کا وبال تھا
تیری خامشی میں جو سوال تھا
تواشکوں کا رکنا محال تھا
بس یہی تیرا کمال تھا
 

Rate it:
Views: 690
04 Jul, 2013