اے میرے عید کے چاند۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillتجھ سے ہی وقت رنگیں ہے اے میرے عید کے چاند
تیرے بن کچھ بھی نہیں ہے اے میرے عید کے چاند
تیری یادوں سے معطر ہے میرا سارا وجود
تو ہی اس دل کا مکیں ہے اے میرے عید کے چاند
تیری خوشبو سے چمن زار میں کلیاں مہکیں
تجھ سے ہی دنیا حسیں ہے اے میرے عید کے چاند
میرے خیالات پہ چھائی ہے فقط جسکی ضیا
ہاں تو اک ایسا نگیں ہے اے میرے عید کے چاند
میں اسی بات پہ نازاں ہوں کہ چاہت تیری
میرے لفظوں کی جبیں ہے اے میرے عید کے چاند
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad