ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
Poet: ابنِ انشا By: Saleem Ullah Shaikh, Karachiایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
ایک میلے میں پہنچا ہمکتا ہوا
جی مچلتا تھا ایک ایک شے پر مگر
جیب خالی تھی کچھ مول لے نہ سکا
لوٹ آیا لیے حسرتیں سینکڑوں
ایک چھوٹا سا لڑکا تھا میں جن دنوں
خیر محرومیوں کے وہ دن تو گئے
آج میلہ لگا ہے اسی شان سے
آج چاہوں تو اک اک دکاں مول لوں
آج چاہوںتو سارا جہاں مول لوں
نا رسائی کا اب جی میں دھڑکا کہاں؟
پر وہ چھوٹا سا ، الہڑ سا لڑکا کہاں؟
More Sad Poetry






