اک ہیولا ہوں اور غبار میں ہوں
Poet: Mehbob Siddiqe By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKIاک ہیولا ہوں اور غبار میں ہوں
جانے میں کس کے اختیار میں ہوں
مر رہا ہوں کہ جی نہیں سکتا
اور زندە بھی کس ملال میں ہوں
ان لکھی سی کوئ عبارت ہوں
ابر میں میں ہوں کبھی بہار میں ہوں
ایک ذرە ہوں دشتِ وحشت کا
راستے میں پڑے غبار میں ہوں
ہاۓ شوریدە زندگی کا زوال
واۓ خوش فہمیِ خیال میں ہوں
دامِ صد حلقہ میں ہے جانِ حزیں
خوابِ گُم گشتہ کے حصار میں ہوں
مرگِ ہستی ہے روبرُو محبوب
اپنی باری کے انتظار میں ہوں
More Sad Poetry






