اپنا مجھے بنا لو
Poet: UA By: UA, Lahoreاپنا مجھے بنا لو
ہر فاصلہ مٹا لو
اپنی نظر میں رکھ لو
سب سے مجھے چھپا لو
میں کہیں بھٹک نہ جاؤں
کوئی راستہ نکالو
میرے دربدر وجود کو
ایک راستے پہ ڈالو
میں ڈوبنے لگا ہوں
آ کر مجھے سنبھالو
میری ڈوبتی کشتی کو
میرے ناخدا سنبھالو
دل کے ویراں نگر کو
اب آ کے تم بسا لو
اس آئینہ دل کو
آنکھوں سے تم لگا لو
اپنا مجھے بنا لو
ہر فا صلہ مٹا لو
More Sad Poetry






