آج کی اسِ رات میں تو چاند بن کر آذرا
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا آج کی اسِ رات میں تو چاند بن کر آذرا
میرے کمرے کے دریچے سے تو چھن کر ذرا
میری آنکھوں پر سجا کچھ خواب نادیدہ جو ہوں
میرے ہونٹوں پر محبت گیت بن کر آ ذرا
کیا بتاؤں جاں کو میری کیسے کیسے روگ ہیں
کس قدر ہے زندگی ویراں اگن بن کر آ ذرا
ہم نے مانا دن غمِ دوراں میں کٹ ہی جائے گا
کس طرح بیتے شبِ ہجراں چمن بن کر آ ذرا
لوٹ آئے جب کبھی تو غم بُھلانے کو مرے
دردِ دل خاموش کر دے جوگی بن کر آ ذرا
آج کل دہلیز پر ہیں شام کے سائے گھنے
اک دیا وشمہ کے ہاں پر نور بن کر آ ذرا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad