یاد میں تم کو اکثر کرتا رہتا ہوں
Poet: Azhar-ul-Qadiri By: Azhar-ul-Qadiri, Lahoreیاد مَیں تم کو اکثر کرتا رہتا ہوں
ٹھنڈی ٹھنڈی آہیں بھرتا رہتا ہوں
جی کرتا ہے جب کچھ تحریر کرنے کو
تیرا ہی بس نام لکھتا رہتا ہوں
نظر آتی ہے شاید چاند میں تیری جھلک
جو اس کو ساری شب مَیں تکتا رہتا ہوں
قربانی دینے پڑتی ہے انا کی ہر قدم
رہِ حیات میں مَیں روز مرتا رہتا ہوں
اپنے خیالوں کی ایک چھوٹی سی دنیا ہے
جس میں مَیں آوارہ پھرتا رہتا ہوں
باتیں دل کی تم سے کرتا ہوں اظہر
تم سمجھتے ہو میں شعر کہتا رہتا ہوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad