ہم آسمان پے چاند ستاروں میں ملتے ہیں
Poet: AF(Lucky) By: AF(Lucky), Saudi Arabiaحقیقت کی دنیا سے پرے ملتے ہیں
جہاں کوئی نہیں دیکھتا ہم وہی ملتے ہیں
دیکھتے ہیں آسمان کو اک دوسرے کی نظر سے
ہم آسمان پے چاند ستاروں میں ملتے ہیں
ہوا کے ہاتھوں پیغام بھیج دیتے ہیں اپنا
ہم ہواؤں کی سرگوشیوں میں ملتے ہیں
سورج کی تیز دھوپ میں درختوں کی چھاؤں میں
کرنوں کی روشنی میں ہم پرچھائی بن کر ملتے ہیں
راتوں کو جب سب سو جاتے ہیں تو
ہم نیندوں میں خواب بن کر ملتے ہیں
ان تحریروں کو زرا غور سے دیکھو
ہم ہر تحریر کی گہرائی میں ملتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






