کہتے ہیں لوگ تجھ میں فنا ھو گیا ہوں میں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaz, sangla hillپھولوں کی خوشبوؤں کی دعا ہو گیا ہوں میں
کہتے ہیں لوگ تجھ میں فنا ہو گیا ہوں میں
ہر لمحہ مجھے لوریاں دیتی ہیں بہاریں
وحشت میں تیری شوخ ادا ہو گیا ہوں میں
پہچانتا نہیں ہوں میں خود اپنے آپ کو
حیرت میں مبتلا ہوں یہ کیا ہو گیا ہوں میں
یوں کھل رہی ہیں مجھ پہ سمے کی حقیقتیں
شوق جنوں میں بند قبا ہو گیا ہوں میں
کچھ اس طرح سے دل میں تیری یاد سمائی
لوہ جہاں پہ حرف وفا ہو گیا ہوں میں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad