چاہت کے دشمن
Poet: IMTIAZ SHARIF IMTIAZ By: RAAZ BHANEWALI, SIALKOTحسن یار پہ قربان ہائے ہائے
میرا دل میری جان ہائے ہائے
آج تلک کوئی نہ سمجھ پایا
تیرے چہرے کی مسکان ہائے ہائے
چاہت کے دشمن بن گئے سارے
تیرے شہر کے انسان ہائے ہائے
کبھی رونق دل کبھی دشمن جاں
وہ میرے دل کے مہمان ہائے ہائے
کتنے پیار سے سجا ئی خدا نے
تیرے حسن کی دوکان ہائے ہائے
آپ کے حسن کو لگائے چار چاند
گال پہ تل کا نشان ہائے ہائے
امتیاز ہم جسے سمجھتے تھے نادان
وہ نظر کر گئی حیران ہائے ہائے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad