چاند بتا دیتا ہے
Poet: Waqas Khalid, Shamas, By: Waqas Khalid, gujar khanکبھی ہنسا دیتا ہے کبھی رولا دیتا ہے
تیرا حال تو مجھے چاند بتا دیتا ہے
یہ نہ سوچنا کہ بہت فاصلے ہو گئے
تیرے قریب تو مجھے چاند لا دیتا ہے
آسمانوں میں جو کچھ بھی کرتے ہو تم
وہ سارا ماجرا مجھے چاند سنا دیتا ہے
اک دن بلاؤ گےتم یہ کہا اس نے
تم تک پہچنے کی اک راہ دکھا دیتا ہے
بھٹکتا بھٹکتا میں آسمانوں میں جانے لگتا ہوں
باتوں میں الجھا کر چاند گرا دیتا ہے
پھول چڑھانے جب بھی میں جاتا ہوں میں وہاں
پھر آنکھوں سے میری اشک، چاند بہا دیتا ہے
کیا خبر تمہیں بھی بتاتا ہو گا میری داستان
کیا تیرے سامنے کچھ باتیں چاند چھپا دیتا ہے
More Sad Poetry







