پیڑ کے پھل

Poet: Shakeeb Jalali By: Bakhtiar Nasir, Lahore

آ کے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرے
جتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے

مجھ کو گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروں
جس طرح ساءیہ دیوار پہ دیوار گرے

دیکھ کر اپنے دروبام لرز اٹھتا ہوں
میرے ہم سائے میں جب بھی کوئ دیوار گرے

Rate it:
Views: 561
19 May, 2014