ٹوٹ کر بکھر گئے
Poet: Khalid Pervez By: Khlaid Pervez, Saukin Wind, Pasrur, Sialkotٹوٹ کر بکھر گئے پھول محبت کے زور سے
نہ کیا شکوہ پھر بھی چمن نے ویرانیوں کا
نہ تھا احساس کہ کوئی گھر ویراں ہو جائے گا
نہ فکر تھا انہیں اپنی مدہوش جوانیون کا
کتنے دیوانہ تھے کہ خاک میں خاک ہو گئے
کوئی جان سکا نہ قصہ ان کی کہانیوں کا
ہو سچی محبت تو جواں رہتے ہیں ارماں
مشکل میں بھی سہارا دیتی ہے آسانیوں کا
وہ واپس نہیں آئے جو کہہ گئے انتظار کرنا
کیا ذکر کروں میں خالد ان کی مہربانیوں کا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad