وہ میرا نہیں

Poet: رشید حسرت By: Rasheed Hasrat, Quetta

فقط ہے میرا کبھی تو، کبھی وہ میرا نہیں
بتا رہے ہیں مجھے اب سبھی وہ میرا نہیں

اب اپنے آپ کو کیا خوش گمان رکھنا ہے
نہیں تھا کل جو مرا، آج بھی وہ میرا نہیں

وفائیں جس کے یہاں رقص میں ہیں تیرا ہے
جسے سکون سے منزل لبھی وہ میرا نہیں

کسی کو میری اذیّت کا ہو گا اندازہ
ابھی ابھی وہ یہاں تھا، ابھی وہ میرا نہیں

نصیب میں جو لکھا تھا ملا ہے ہمسفری
نبھا ہی دے گا مرا ساتھ بھی، وہ میرا نہیں

وہ تند خو ہے مگر میں بلا کا نرم مزاج
مزاج میں ہے مخالف، جبھی وہ میرا نہیں

رشید سچ ہے یہی گر برا نہیں مانو
میں اس کا ہو نہیں پایا، تبھی وہ میرا نہیں

Rate it:
Views: 11
13 Oct, 2025
More Sad Poetry