ناز پر یہ گداز کیسے ہے
Poet: جہانگیر By: جہانگیر, Faisalabadناز پر یہ گداز کیسے ہے
تو حقیقت مجاز کیسے ہے
مجھ کو دھڑکن کا ہے سدا دھڑکا
نا دھڑکنے سے باز کیسے ہے
یہ جہاں ہے جہاں بھی دیکھو گے
پھر نشیب و فراز کیسے ہے
کوئی کوفہ و کربلا میں شہید
کوئی محمود ایاز کیسے ہے
زندگی کا یا موت کا ہو شعور
یہ مجھے بے ریاض کیسے ہے
اے مرے خواب تو اگر ہے گماں
تو حقیقت نواز کیسے ہے
جب نہیں ہے کسی کو میرا لحاظ
مجھ کو سب کا لحاظ کیسے ہے
جو نہیں وقت کاٹتے کٹتا
حال کا امتیاز کیسے ہے
رشک مخلوق آدمی عامرؔ
اک قلم کی بیاض کیسے ہے
More Love / Romantic Poetry






