میں سووُں تو میرے خوابوں میں تم ہی ہو

Poet: محمد مسعود By: محمد مسعود , نوٹنگھم یو کے

میں سووُں تو میرے خوابوں میں تم ہی ہو
میں جاگوں تو میرے خیالوں میں تم ہی ہو

میں اُٹھوں تو میری آنکھوں میں تم ہی ہو
میں اگر چلوں تو میری منزل بھی تم ہی ہو

میں لکھوں تو میرا کلام بھی تم ہی ہو
میں پڑھوں تو میری غزل بھی تم ہی ہو

میں گنگناوں تو میرا گیت بھی تم ہی ہو
میں سناوُں تو میری داستان بھی تم ہی ہو

میں دُھوپ میں ہوں تو میرا سہبان تم ہی ہو
میں رات میں ہوں تو میری سہر تم ہی ہو

میں سوچوں تو میرا خیال بھی تم ہی ہو
میں مانگوں تو میری دُعا بھی تم ہی ہو

Rate it:
Views: 1431
03 Aug, 2014