میں اپنی غم کا مداوا تلاش کرتا ہوں
Poet: خلیلی قاسمی By: خلیلی قاسمی, Indiaمیں اپنی غم کا مداوا تلاش کرتا ہوں
مریض دل ہوں مسیحا تلاش کرتا ہوں
شبِ فراق کا راہی ہوں میں تھکا ماندہ
ترے چمن کا سویرا تلاش کرتا ہوں
میں اپنی ہجر سے تاریک زندگی کے لیے
رخِ حسیں کا اجالا تلاش کرتا ہوں
ترے قدم پہ میں یہ جاں نثار کرنے کو
تری نظر کا اشارہ تلاش کرتا ہوں
تو جاتے جا مرے سینے میں زخم ہی دے دے
کہ زندگی کا سہارا تلاش کرتا ہوں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad