مری خصلتوں میں شرافت نہ ہوتی
Poet: صابر گڑھی By: صابر گڑھی, Muzaffargarhمری خصلتوں میں شرافت نہ ہوتی
تمہیں بھی جفا میں مہارت نہ ہوتی
مری دل لگی کی کہاوت نہ ہوتی
اگر ان کو ہم سے عداوت نہ ہوتی
مری چاہتوں میں صداقت نہ ہوتی
غم زندگی بھی عنایت نہ ہوتی
اگر ان کو دل سے محبت نہ ہوتی
منانے کی یاں پر ثقافت نہ ہوتی
دعاؤں میں ان کی جہالت نہ ہوتی
محبت میں ان سے خیانت نہ ہوتی
گڑھی کی نگاہیں سلامت نہ ہوتی
اگر خواب میں بھی زیارت نہ ہوتی
More Sad Poetry






