مرگ ہی وصل کا بہانہ ہوا
Poet: ابنِ مُنیب By: ابنِ مُنیب, Pakistanمرگ ہی وصل کا بہانہ ہوا
میں نہ اچھا ہوا، برا نہ ہوا
دیکھیے سخت جانیِ فطرت
شیخ رندوں میں پارسا نہ ہوا
حُسن تیرا بیاں کِیا نہ کہِیں
حق ادا ہو کے بھی ادا نہ ہوا
خواب میں تھیں عنایتیں کیا کیا
وائے حسرت! کہ جو ہوا، نہ ہوا
اِک تجلی پہ ہوش کھو بیٹھے
پھر تمنا کا حوصلہ نہ ہوا
عشق کامل نہ تھا مُنیبؔ اپنا
درد بڑھتا رہا، دوا نہ ہوا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad