محبت وہ طاقت جو ڈرتی نہیں زمانے سے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

یہ ایسی آگ ہےجو بجھتی نہیں بجھانے سے
محبت وہ طاقت ہےجوڈرتی نہیں زمانےسے

اس میں غم کےسوااور کچھ بھی نہیں ملتا
اسی لیےڈرتےہیں کسی سےدل لگانےسے

یہ آنکھیں پتھرا گئی ہیں تیراانتظار کرتے
چلےبھی آؤ صنم مل جاؤکسی بہانےسے

نا جانےکیسے گھائل ہوا یہ میرا دل
تیری مخمور نگاہوں کہ پہلے نشانےسے

سینےمیںجدائی کی جو آگ لگی ہے
یہ بجھے گی تمہارےہی بجھانےسے

Rate it:
Views: 484
29 Aug, 2011