زندگی تماشہ

Poet: Sara Rahman By: Sara Rahman, Ryk

عجب تماشہ یہ زندگی ہے
تھکے ہوؤں کی نہ جان چھوڑے
اسیر ہیں جو انہیں سے بھاگے
عجب ہی اس کا فلسفہ ہے
عجب ہی رکھتی ہے قانون یہ
تڑپنے والوں کو اور توڑے
ہنستے بستوں کو مار ڈالے
عجب تماشہ یہ زندگی ہے
عجب تماشہ یہ زندگی ہے

Rate it:
Views: 707
04 Apr, 2020