رفتہ رفتہ
Poet: UA By: UA, Lahoreرفتہ رفتہ جان سی جاتی رہی
رفتہ رفتہ بیخودی چھاتی رہی
جاتے جاتے یاد بھی تیری طرح
رفتہ رفتہ، ہو بہو جاتی رہی
دیکھ لے اطوار تیری یاد بھی
رفتہ رفتہ تیرے اپناتی رہی
تھک چکا وجود جونہی بے طرح
رفتہ رفتہ اونگھ سی آتی رہی
جاگتے رہنا کہا، اس نے مگر
نیند کو آنا تھا سو آتی رہی
رفتہ رفتہ جان سی جاتی رہی
رفتہ رفتہ بیخودی چھاتی رہی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad