دل تڑپتا رہا، رُوح مچلتی رہی
Poet: (Muhammad Tariq Khan Tariq, Kalabagh (Mianwali By: Muhammad Tariq Khan, Mianwaliچاندنی رات چُپکے سے ڈھلتی رہی
دل تڑپتا رہا، رُوح مچلتی رہی
آنکھ سے لاکھ دریا بہائے مگر
نہ بُجھی آگ سینے میں جلتی رہی
ہم نے سوچا تھاشاید سکُوں مل سکے
ایک خواہش تھی جو دل میں پلتی رہی
دوستی، دل لگی، شوقِ آوارگی
وقت پڑنے پہ ہر شے بدلتی رہی
راہِ دُشوار میں چھوڑ کر سب چلے
اِک تیری یاد تھی ساتھ چلتی رہی
دیس پردیس طارق کٹے روزوشب
زندگی اِک شمع تھی پگلتی رہی
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad