در نہ کھٹکا

Poet: Bakhtiar Nasir By: Bakhtiar Nasir, Lahore

درد کے پیرائے میں کہا گیا مدعا
وہ کچھ سمجھا‘ کچھ نہ سمجھا

جھلستی دھوپ‘ تپتے آنگن میں
کوئی کھا رہا ہے گرم ہوا

چاہتوں کے گہرے پانی کو کوئی
ساحل سے تکتا رہا ہے تنہا

آہٹ مانوس تھی سنا کئے
گزر گئی چاپ‘ در نہ کھٹکا

بھولنے والے تو مل جاتے ہیں
یاد رکھنے والا نہ کبھی ملا

آہ کچھ ایسی بھی نکالو ناصر
بنا تڑپے رہے نہ وہ بے وفا

Rate it:
Views: 411
23 Apr, 2012
More Sad Poetry