درد کو دل
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارکدرد کا دل کے نہاں خانے مین آباد کیا
تیری چاہت میں دل شاد کو ناشاد کیا
ڈوب کر عشق میں لکھنے کے صلے میں ہم نے
گوہرِ دل کو تیرے عشق مین برباد کیا
ہائے اے عشق تیری راہ میں ہم نے کیونکہ
حسرت دید سے ہر خواب کو نوشاد کیا
تیری خاطر اے محبت سرِ بازار کھبی
ورثہ نیلام تیری راہ میں اجداد کیا
منتظر ہی رہی اس عمرِ رواں میں وشمہ
رات دن تجھ کو میری جان فقط یاد کیا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad