حسن جادو ہے ترا،پیار کی خوشبو جادو
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, نیو یارکحسن جادو ہے ترا،پیار کی خوشبو جادو
تیرے چہرے کی ہنسی ،آنکھ کا انسو جادو
گفتگو جادو،ادا جادو،نظر جادو گر
کاش مجھ پر بھی کرئے اپنا کھبہ تو جادو
تیرے کوچے میں ترے حسن کے چرچے دیکھے
لوگ کہتے ہیں تجھے پیار سے جادو جادو
اب جو بت بن کے کھڑی تکتی ہوں رایئں اس کی
کر گیا مجھ پہ وہ جاتے ہوئے سادھو جادو
اس کو دیکھوں تو حسین لگتی ہے دنیا وشمہ
ایسا لگتا ہے کوئی کر گیا ہر سو جادو
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad