جنوں
Poet: SHABEEB HASHMI By: Shabeeb Hashmi, Al-Khobar KSAبات کیسی بھی ھو غزلوں میں ادا ھوتی ھے
میرے شعروں میں محبت کی صدا ھوتی ھے
تو کیا جانے میرے گیتوں میں وہ شامل کیوں ھے
ھر اک موسم میں بھی تو رنگوں کی ہوا ھوتی ھے
میں تو انساں ھوں اسکی چاھت میں رھا گم اکثر
زرد پتوں میں بھی تو موسم سے وفا ھوتی ھے
یہ یقیں تھا کہ میرے عشق کو وہ معراج ملی
ھر عبادت بھی تو جنوں میں ہی سدا ھوتی ھے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad