جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
Poet: UA By: UA, Lahoreجب سے ہم سے خفا ہوئے تم
جب سے ہم سے جدا ہوئے تم
دل بے بہت جلایا ہم کو
دل نے بہت رلایا ہم کو
گم صم گم صم رہتی ہیں
آنکھیں نم سی رہتی ہیں
تنہائی کا غم سہتی ہوں
خود سے روٹھی رہتی ہوں
پلکوں میں چھپا لوں میں
کیسے تمہیں منا لوں میں
یہی کھوجتی رہتی ہوں
یہی سوچتی رہتی ہوں
جب سے ہم سے خفا ہوئے تم
جب سے ہم سے جدا ہوئے تم
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad