جب سے آنکھوں میں اُتاری آنکھیں
Poet: مرید باقر انصاری By: مرید باقر انصاری, میانوالیجب سے آنکھوں میں اُتاری آنکھیں
تب سے سوئ نا بےچاری آنکھیں
کیسے ختم ہو گی یہ لالی ان سے
رتجگوں کی جو ہیں ماری آنکھیں
مُجھ کو بھاتی نہیں آنکھیں اپنی
جب سے دیکھی ہی تُمہاری آنکھیں
اپنی آنکھوں سے مُحبت کرنا
یاد آئیں جو ہماری آنکھیں
کچھ تو دُشمن ہیں مُحبت کی بھی
پیار کرتی نہیں ساری آنکھیں
اوجھل اک پل نا ہوں نظروں سے آپ
ترس جاتی ہیں ہماری آنکھیں
ہارے عاشق کی صدا ہے باقرؔ
مولٰی دکھلاۓ نا پیاری آنکھیں
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad