تیرے عشق میں

Poet: hira By: hira, gojra

تیرے عشق میں نجانے کتنے غم ملے
جو چراغ بجھ چکے تھے وہ بھی پرنم ملے
اپنی خطاؤں پہ ہم حیران رہ گئے
بے وجہ العظام قدم قدم ملے
تیری محفل میں جو پہنچے مسکراتے
تیرے چاہنے والے ہم سے برہم ملے
آنسو چھلکے جو تیری آنکھوں سے
جیسے کسی گلاب پہ شبنم ملے
اور تو کچھ نہ مل سکا مگرجاناں
تیری بے وفائی سے گہرے زخم ملے
زندگی آسان بھی ہو سکتی تھی
مگر ہمیں سب پتھر کے صنم ملے

Rate it:
Views: 794
20 Nov, 2014