تیری یاد میں تڑپنا چاہوں

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

تیری یاد میں تڑپنا چاہوں
تیرے غم میں سلگنا چاہوں

تجھے یاد کر کے تنہایوں میں
تجھے دل میں بسانا چاہوں

نہیں سنتا کوئی آواز میری آہوں کی
بتا کر دکھ اپنا سب کو رولانا چاہوں

جب سے تمیں پایا ہے ان آنکھوں نے
ڈوب رہا ہوں اشکوں میں کنارا چاہوں

خواہش اس سے زیادہ کیا ہو گی میری
تیرے لئے مرنا چاہوں تیرے لئے جینا چاہوں

Rate it:
Views: 1085
27 Sep, 2012