توڑنا وہ بھروسہ نہیں جانتے
Poet: اےبی شہزاد By: اےبی شہزاد, Mailsiتوڑنا وہ کسی کا بھروسہ نہیں جانتے
ہو گیا کتنا خرچا نہیں جاتنے
وہ شرافت سے رفاقت ہی کرتے ہیں
خرخشے یار کر نا نہیں جانتے
پیار الفت وفا سے نہیں آشنا
عشق میں جینا مرنا نہیں جانتے
تھا ملاقات کا وعدہ آئے نہیں
وہ گئے بھول وعدہ نہیں جانتے
جیسے میں جانتا ہوں اسے ویسے وہ
مجھ کو شہزاد ایسا نہیں جانتے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad