تصور میں تمھاری دلنشیں تصویر ہوتی ہے (گیت)
Poet: Dr.Zahid Sheikh By: Dr.Zahid Sheikh, Lahore Pakistanگلابوں کی مہک دیتی کوئی تحریر ہوتی ہے
تصور میں تمھاری دلنشیں تصویر ہوتی ہے
مری تنہائیوں میں تم ہمیشہ مسکراتے ہو
محبت بھر کے آنکھوں میں مرے نزدیک آتے ہو
خیالوں کو جکڑ لے ایسی اک زنجیر ہوتی ہے
تصور میں تمھاری دلنشیں تصویر ہوتی ہے
جدا ہوں تم سے لیکن اس جدائی میں بھی لزت ہے
مجھے احساس تو ہوتا ہے کتنی تم سے الفت ہے
ہو دوری تو محبت میں بڑی تاثیر ہوتی ہے
تصور میں تمھاری دلنشیں تصویر ہوتی ہے
محبت زندگی ہے زندگی کی شادمانی ہے
محبت سے جڑی تو دو جہاں کی ہر کہانی ہے
محبت سے دلوں کی جان من تسخیر ہوتی ہے
تصور میں تمھاری دلنشیں تحریر ہوتی ہے
گلابوں کی مہک دیتی کوئی تحریر ہوتی ہے
تصور میں تمھاری دلنشیں تحریر ہوتی ہے
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad