تری آنکھوں سے مری آنکھوں تک
Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, malaysiaتری آنکھوں سے مری آنکھوں تک
ترے دل سے مرے اس دل تک
ترے ہاتھوں سے مرے ہاتھوں تک
فاصلہ کچھ نہ رہے تجھ میں اور مجھ میں اب
تری دھڑکن کو سنوں میں،مری دھڑکن کو تو
چاپ قدموں کی تری دل میں رہے
تری آہٹ مرے کانوں میں سجے
تری سانسیں مرے پہلو سے آٹھیں
فاصلہ کچھ نہ رہے تجھ میں اور مجھ میں اب
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad